Logo MTO Shahmaghsoudi
MTO Quran Website
Arabic I Danish I English I French I German I Hebrew I Hindi I Hungarian I Italian I Norwegian I Pashto
Persian I Portuguese I Russian I Simplified Chinese I Spanish I Swedish I Turkish I Urdu
حدیثِ قدسی قرآنِ مجید میں "حدیثِ قُدسی،" باب ۱۲ سے متعلّق منتخب آیات

"جو کچھ مجھ سے تمھارے پاس پہنچے اور وہ قرآن کے مطابق نہ ہو تو وہ میری کہی ہوئی بات نہیں۔"
حضرت خاتم الانبیا محمّد مصطفی(ص)

كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولاً مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَ يُزَكِّيكُمْ وَ يُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَ الْحِكْمَةَ وَ يُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُواْ تَعْلَمُونَ

"ہم نے تم میں تمھی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو تم کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا اور تمھیں پاک بناتا اور کتاب اور دانائی سکھاتا ہے اور ایسی باتیں بتاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔" (سورہَ بقرہ:۲، آیت۱۵۱)

وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَ كَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ

"اور اُن میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے، جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے، جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔" (سورہَ سجدہ:۳۲، آیت۲۴)

يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ فَمَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُوْلَـئِكَ يَقْرَؤُونَ كِتَابَهُمْ وَ لاَ يُظْلَمُونَ فَتِيلا

"جس دن ہم سب لوگوں کو اُن کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے تو جن (کے اعمال) کی کتاب اُن کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی، وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور اُن پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہو گا۔" (سورہَ بنی اسرائیل:۱۷، آیت۷۱)

يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا

"لوگو! تمھارے پروردگار کی طرف سے تمھارے پاس دلیل آچکی ہے اور ہم نے تمھاری طرف چمکتا ہوا نور بھیج دیا ہے۔" (سورہَ نساء:۴، آیت۱۷۴)

وَلاَ تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ أُولـئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْؤُولاً

"اور جِس چیز کا تجھے علم نہیں، اس کے پیچھے نہ پڑ، کہ کان اور آنکھ اور دل، اِن سب سے ضرور بازپرس ہوگی۔" (سورہَ بنی اسرائیل:۱۷، آیت۳۶)

وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَ إِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

"اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمھارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اُس پر ایمان لائیں اور اُن کے دل خدا کے آگے عاجزی کریں اور جو ایمان لائے ہیں، خدا اُن کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے۔" (سورہَ حج:۲۲، آیت۵۴)

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ بِاللّهِ وَاعْتَصَمُواْ بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ فَضْلٍ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

"پس جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اُس (کے دین کی رسّی) کومضبوط پکڑے رہے، اُن کو وہ اپنی رحمت اور فضل میں داخل کرے گا اور اپنی طرف (پہنچنے کا) سیدھا راستہ دکھائے گا۔" (سورہَ نساء:۴، آیت۱۷۵)

أَوَ مَن كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَاهُ وَ جَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَن مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَاتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْكَافِرِينَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ

"بھلا جو پہلے مردہ تھا، پھر ہم نے اُس کو زندہ کیا اور اُس کے لیے روشنی کر دی، جس کے ذریعے سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے، کہیں اُس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیرے میں پڑا ہوا ہو اور اُس سے نکل ہی نہ سکے؟ اِسی طرح کافر جو عمل کر رہے ہیں، وہ اُنھیں اچّھے معلوم ہوتے ہیں۔" (سورہَ انعام:۶، آیت۱۲۲)

وَ أَنفِقُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَ لاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَ أَحْسِنُوَاْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

"اور خدا کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ دالو اور نیکی کرو؛ بیشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔" (سورہَ بقرہ:۲، آیت۱۹۵)

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَ الأَقْرَبِينَ وَ الْيَتَامَى وَ الْمَسَاكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ و َمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِيمٌ

"لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کس طرح کا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ جو چاہو، خرچ کرو، لیکن جو مال خرچ کرنا چاہو، وہ (درجہ بدرجہ اہلِ استحقاق، یعنی) ماں باپ کو اور قریب کے رشتےداروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو (سب کو دو) اور جو بھلائی تم کرو گے، خدا اُس کو جانتا ہے۔" (سورہَ بقرہ:۲، آیت۲۱۵)

قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَ يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ اللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

"(اے پیغمبر، لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو، خدا بھی تمھیں دوست رکھے گا اور تمھارے گناہ معاف کردے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔" (سورہَ آلِ عمران:۳، آیت۳۱)

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ

"مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق کی تلقین اور صبر کی تاَکید کرتے رہے۔" (سورہَ عصر۱۰۳، آیت۳)

وَ اسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاَةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلاَّ عَلَى الْخَاشِعِينَ

"اور (رنج و تکلیف میں) صبر سے مدد لیا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر اّن لوگوں پر (گراں نہیں) جو عجز کرنے والے ہیں۔" (سورہَ بقرہ:۲، آیت۴۵)

الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُم بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ سِرًّا وَ عَلاَنِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لاَ هُمْ يَحْزَنُونَ

"جو لوگ اپنا مال رات اور دن اور پوشیدہ اور ظاہر (راہِ خدا میں) خرچ کرتے رہتے ہیں، اُن کا صلہ پروردگار کے پاس ہے اور اُن کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح خوف ہوگا نہ غم۔" (سورہَ بقرہ:۲، آیت۲۷۴)

Quran Picture


© 2010 - MTO Shahmaghsoudi ® - اپنا صفحہ - رابطہ - MTO Website