نسائی عنصر کے بارے میں غلط فہمیاں
پاکیزگی اور پرہیزگاری کے راستے کا نقطۂ آغاز انسان کا اپنے نفس پر قابو پانے اور اُس پر حاوی رہنے کی دائمی کوشش ہے۔ دوسرے الفاظ میں"نفس" انسان کا ایک پست پہلو ہے جو اُسے مسلسل دنیوی وسوسوں اور خواہشات کی تکمیل پر ابھارتا ہے۔
طرح "نفس" کو نسوانی عامل کی حیثیت سے بھی تعبیر کیا گیا ہے، جو اپنے مکر و حیلے سے پاک اور مطہّر روح کو غفلت میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُسے پست درجے اور دنیاوی وسوسوں کے دام میں پھنسا دے۔ عربی کے الفاظ اور اسما یا تو مذکّر ہیں یا مؤنّث، اور یہ حقیقت کہ لفظ "نفس" عربی زبان میں ایک مؤنّث لفظ ہے، اِس طرح کے موازنے اور تعبیرکو ممکن بنا دیتی ہے۔ [1] عربی زبان میں 'شمس' [سورج] مؤنّث لفظ ہے اور 'قمر' [چاند] کا لفظ مذکر ہے۔
لیکن قرآنِ کریم بنیادی طور پر دونوں، یعنی عورتوں اور مردوں کو اپنے نفس کی تادیب اور اُس پر قابو پانے کی وصیّت کرتا اور حکم دیتا ہے۔ رابعہ(بصری) کے بارے میں، جو ایک پارسا اور عارف خاتون تھیں، جامی کا ایک شعر اِسی مفہوم کا شاہد ہے:
اگر تمام عورتیں اُس ایک (رابعہ) کی مانند ہوتیں
تو ہم کہتے کہ عورتیں مردوں پر فضیلت رکھتی ہیں؛
کیوں کہ جیسے سورج کے لیے مؤنّث ہونا باعثِ شرم نہیں،
اِسی طرح چاند کے لیے بھی مذکّر ہونے میں کوئی افتخارنہیں۔ [2]
این میری شمل اپنی کتاب "اسلام کے باطنی پہلو" میں کہتی ہے: عورتوں کے خلاف تمام غلط تعبیروں اور غلط فہمیوں کی موجودگی کے باوجود مسلمان کبھی عورتوں سے نفرت کی شدّت اور اُن کے خلاف سختیوں میں قرونِ وسطٰی کے عیسائیوں کے مقام تک نہیں پہنچ سکتے۔ اسلام حوّا پر بھی حضرت آدم کو بہکانے کا الزام نہیں دیتا اور اُس کی سرزنش اور مذمّت نہیں کرتا اور عیسائیوں کا یہ دعوٰے، کہ اسلام عورتوں کو روحِ الٰہی سے محروم گردانتا ہے، بالکل غلط ہے اور نہ صرف یہ کہ قرآن و حدیث میں اِس قسم کی کوئی بات موجود نہیں، بلکہ اِس کے بالکل برعکس بات درست ہے۔ [3]
قرآنِ کریم باربار ہمیں کہتا ہے کہ: خداوند نے مرد اور عورت کو نفسِ واحد سے خلق کیا ہے۔ (سورہ نساء۴، آیت۱) اور یہ بھی فرماتا ہے: لوگو! ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمھاری قومیں اور قبیلے بنائے، تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ بے شک تم میں سے معزّزترین فرد خدا کے نزدیک وہ ہے، جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ اور بے شک خداوند جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔"(۴۹ سورہ حجرات، آیت ۱۳) ہم سب مرد و عورت ایک منبِع اور جوہرِ واحد سے خلق ہوئے ہیں اور یہ اہم نکتہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
يأيها الناس إنا خلقناكم من ذكر و أنثى و جعلناكم شعوبا و قبائل لتعارفوا إن أكرمكم عند الله أتقاكم إن الله عليم خبير.
روحانی دنیا میں ہمارا مؤنّث یا مذکّر ہونا زیرِ بحث نہیں، کیوں کہ روحانی اور معنوی دنیا مادّی پہلوؤں اور خلیاتی ابعاد سے ماورا ہے۔ عورتوں کے لیے حدود کے قائل ہونے اور معاشرے میں ان کے کردار پر بحث کا تعلّق براہِ راست ثقافتی، معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی عوامل، اور ایک بے بنیاد خیال کے تحت اُن پر قابو پانے سے ہے۔
مولانا المعظّم حضرت صلاح الدّین علی نادرعنقا، پیرِطریقتِ اویسی فرماتے ہیں:
گلاب کی خوش بُو کی کوئی جنس نہیں ہوتی۔
_____________________________
1. Annmarie Schimmel, Mystical Dimensions of Islam, University of North Carolina Press, Chapel Hill, 1975, p, 112-113
2. Abdurrahman Jami, Nafahat al-uns, Edited by M. Tauhidipur. Tehran, 1957., Teheran, 1957
3. Annmarie Schimmel, Mystical Dimensions of Islam, University of North Carolina Press, Chapel Hill, 1975, p. 128-129

قرآنِ کریم
سرگرمیاں
MTO Sufi Association ®
ایم ٹی او صوفی ایسوسی ایشن: ایم ٹی او صوفی ایسوسی ایشن کے طلبہ کا ہدف دوسرے طلبہ کو تصوّف سے متعارف کرانا اور اسی طرح اپنے اور معاشرے کے ساتھ اپنے ماحول میں تصوف کے اصولوں خودشناسی، عشق، وحدت، صلح اور نیکو کاری کا تجربہ کرنا ہے۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO College ®
ایم ٹی اوکالج ایک ادارۂ تربیت اور تدریس، مشورت گاہِ ثقافت اور مڈل اسکول کی جماعتوں سے یونیورسٹی کی تعلیم اور اُس سے آگے تک طالبِ علموں کے لیے مخصوص مرکزِ رہنمائی ہے۔ یہ ادارہ AQA, Edexcel, OCR کے ایک مرکزِ رسمی کے طور پر GCSE ہائی اسکول کے نصابات اور یونیورسٹیوں سے قبل A level & AS کے امتحانات منعقد کروانے کے لیے تسلیم شدہ ہے۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Holistic Health Center ®
ایم ٹی او کلّی مرکزِ صحت M.T.O. Holistic Health Center کا ہدف ہر عمر کے افراد کے لیے بہتر زندگی اور بہترین صحت کے لیے خدمات کی پیش کش ہے۔ طبّی معالجین اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے ماہرین اور ہماری ٹیم کے دیگر ماہرین کے توسّط سے، جو اپنے اپنے میدانوں میں سندیافتہ اور اجازت یافتہ ہیں، اس جدید اورعلمی سامان سے آراستہ مرکز میں کلّیۂ تجویزات و ادویہ کا کام سرانجام پا رہا ہے۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Sufi Psychology ®
ایم ٹی او انجمنِ نفسیات مبنی بر عرفان M.T.O. Sufi Psychology ، انسانی نفسیات پر تصوّف کے اثرات پر تحقیق و تجربہ کرنے والے ماہرینِ نفسیات، نفسیاتی علاج کے ماہرین، اطبّا اور شعبوں سے وابستہ محقّقین کے توسّط سے قائم شدہ، اور۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Tamarkoz ®
چودہ صدیوں سے مراقبۂ عرفانی کی جچی تُلی مشقیں معنوی تحقیقات کی قلم رو میں متلاشیوں کے لیے قیادت اور راہ کشائی کی حامل ہے۔ اِن تعلیمات سے حاصل ہونے والے اثرات و تجربات نے اِس شعبے میں تمام معیارات منقلب کردیے ہیں اور اُنھیں ثروت مند بنایا ہے۔ مراقبے کی مشقیں فرد کے طبیعی، نفسیاتی اور روحانی مراتب سے قطعِ نظر اُس کے وجود کے تمام شعبوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ مراقبے سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ حضور میں محض تسلیمِ وجود رہیں اور در حقیقت فقط رہیں تا کہ بیداریٔ وجداں کا تجربہ کر سکیں۔
> مزید معلومات کے لیے