اسلام
اصولِ اسلام
مسلمان کون ہیں؟
نماز (پہلا حصّہ)
نماز کے ظاہری ارکان اور باطنی حقیقت
عبادت میں معنوی ارکان
     ذکر: یادِ خدا
     حضورِ قلب
     نماز کے معنوی ارکان

اصلِ نبوّت

نبیِ اکرم حضرت محمّد(ص) کی رسالت

"محمّد خدا کے پیغمبر ہیں۔"
قرآنِ کریم:(سورۂ۴۸/ الفتح، آیت۲۹)

اسلام میں اصلِ توحید اور خداوندِعالم کی یکتائی کی گواہی کے بعد حضرت محمّد(ص) کی رسالت کی گواہی واجب ہے۔

"اَشہدُاَن لا اِلہ ا،لّا اللّہ"
"میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔"
"اَشہدُاَنّ محمّداً رسول اللہ"
"میں گواہی دیتا ہوں کہ محمّد اللہ کے رسول ہیں۔"

حضور اکرم(ص) پر ایمان اور آپ کی اطاعت کرنے کا حکم قرآنِ کریم میں تکرار کے ساتھ موجود ہے۔

"حکمت والے قرآن کی قسم! تم ان رسولوں میں سے ہو جو سیدھے راستے پر ہیں۔ "
قرآنِ کریم:(سورۂ۳۶ / یٰسین، آیت ۲ تا ۴)

"جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں تو وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے، پھر جو عہد توڑے توعہد توڑنے کا نقصان اُسی کو ہے اور جو اُس بات کو جس کا اُس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اُسے عنقریب اجرِعظیم دے گا۔"
قرآنِ کریم:(سورۂ۴۸/ فتح، آیت ۱۰)

حضرت رسولِ اکرم محمّد(ص) کو ایک عالمی پیغمبر کے طور پر ایک گواہ، ایک مبشّر اور ایک خوش خبری سُنانے والا اور ایک ڈرانے والا بنا کر ہمارے لیے بھیجا گیا ہے۔(سورۂ ۲۵/فرقان، آیت ۵۶؛ سورۂ۳۳ /احزاب، آیت۴۵ ؛ سورۂ ۳۴/سبا، آیت ۲۸)

"اے پیغمبر، ہم نے تم کو گواہی دینے والا اور خوش خبری سُنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔" (سورۂ۳۳ /احزاب، آیت ۴۵)

اُن کی باتیں سنی جائیں۔ اُن کا احترام کیا جائے کیوں کہ وہ مومنوں کے لیے خداوندِعالم کی طرف سے ایک منّت(احسان) ہیں:

"یقینًا بڑا احسان کیا ہے اللہ نے مومنوں پرکہ بھیجا اُن میں ایک رسول اُن ہی میں سے جو پڑھ کر سناتا ہے اُنہیں اللّہ کی آیات اور تزکیۂ( نفس) کرتا ہے اُن کا اور تعلیم دیتا ہے اُن کو کتاب اور حکمت اگر چہ تھے یہ لوگ اِس سے پہلے صریح گمراہی میں ۔" (سورۂ۳ /آل عمران، آیت ۱۶۴)

پیامبراکرم ہمیں اللّہ کی طرف پُکارتا ہے اورآپ ایک نورِ درخشاں ہیں اور آپ کی اطاعت سےفلاح پا سکتے ہیں۔

اور بُلانے والا اللہ کی طرف اُسی کی اجازت سے اور (بنایا ہے تم کو) روشن چراغ۔"
قرآنِ کریم:(سورۂ۳۳/ احزاب، آیت ۴۶)

اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے بڑا فضل کیا، یعنی انبیا اور صدیقین اور شہدا اور صالحین اور یہ لوگ بہت اچّھے رفیق ہیں۔"(سورۂ ۴/نساء، آیت ۶۹)

نبوّت کی بنیاد اِس بات پر ہے کہ خداوندِعالم لوگوں کے درمیان سے ایک کو رسول مبعوث کرتا ہے اور اپنے پیغام کا اُس کے ذریعے اعلان کرتا ہے۔ خدا کا یہ برگزیدہ، کلامِ حق کے اعلان کا وحی کے ذریعے ایک وسیلہ ہے۔ پیغمبر کے خلوص اور پاکیزگی کا درجہ انتہائی بلندی ہونے کی بنا پر امانتوں کی ادائیگی اور کلام الٰہی کو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک پہنچانے پر قادر ہے۔

پیغمبروں کا وجود اور اُن کی رسالت خداوندِعالم کی عشق و رحمانیت اور جود و سخا کو نمایاں کرنے والی ایک روشن دلیل ہے۔ انبیا، خداوندِعالم تک پہنچنے کے راستے جانتے ہیں، اِس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اُن کی پیروی کریں۔ نظری اور طبیعی علوم کے دانشورحقیقت کو اپنے باہر کے دنیا میں تلاش کرتے ہیں، لیکن انبیا نے وجود کی حقیقت کو اپنے وجود کی گہرائیوں میں پاکر کشف کیا ہے۔ دل میں پوشیدہ حقیقت اور علمِ ہستی کی دست یابی کے لیے لازم ہے کہ کوئی روحانی استاد اور باطنی رہنما ہو جسے خداوندعالم کی جانب سے باطنی طور پر انسان کو پہچنوایا جائے۔ یہ باطنی استاد راستے کو جانتا ہے اور یہ قدرت بھی رکھتا ہے کہ وحیٔ الٰہی کی حقیقت کی شناخت کے لیے موجودہ زمان و مکاں میں رہنمائی کرسکے۔ یہی سبب ہے کہ اصلِ نبوّت کے تسلسل میں اصلِ امامت ہمارے لیے رہنما ہے۔



واپس | اپنا صفحہ | اوپر | ویب کاسٹ | رابطہ


مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی ®

مکتبِ عرفانِ اسلامی ®


ایم ٹی او ویب سائٹ

مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی ایک غیر منفعت بخش مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کے اہداف میں واقعیّتِ دین کی تحقیق، اسلام کی اعلا تعلیمات پر مبنی حقائق کی اشاعت اور حقیقت کے متلاشیوں اور طالبِ علموں کی تعلیم اور انھیں ہدایت فراہم کرنا شامل ہیں۔
خانقاہیں

قرآن

۔قرآن ویب سائٹ

تمرکز (مراقبہ)

۔تمرکز ویب سائٹ

سرگرمیاں

. MTO Sufi Associations
. MTO Sufi Society
. MTO College
. MTO Holistic Health Center
. MTO Sufi Psychology

مطبوعات

. MTO Publications
. MTO Printing



اپنی زبان منتخب کیجیے
جرمن
انگریزی
عربی
چینی
ڈینش
ہسپانوی
فرانسیسی
عبرانی
ہندی
ہنگرین
اطالوی
نارویجین
اردو
پشتو
فارسی
پرتگالی
روسی
سویڈش
تُرکی